معطل آف اسپنر سعید اجمل نے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے کے بعد لاہور میں دوبارہ پریکٹس کا آغازکر دیا

بدھ 10 دسمبر 2014 08:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء ) معطل آف اسپنر سعید اجمل نے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے کے بعد لاہور میں دوبارہ پریکٹس کا آغازکر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ ایک ماہ سے زائد باوٴلنگ ایکشن میں درستگی کے لئے پریکٹس کرنے کے بعد پی سی بی نے سعید اجمل کو باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لئے دوبارہ انگلینڈ بھیجا۔جہاں ایک مرتبہ پھر ان کے بازو میں خم پندرہ ڈگری سے زائد آیا ہے۔ پی سی بی نے سعید اجمل کو وطن واپس بلا کر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی مزید پریکٹس کرنے کی ہدایت کی۔سعید اجمل نے قذافی اسٹیڈیم میں دوبارہ پریکٹس کا آغازکر دیا ہے۔ اور وہ پرامید ہیں کہ وہ جلد اپنا باوٴلنگ ایکش درست کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :