امریکہ ،چینی شہری کو غیر قانونی طور پر جوہری آلات ،ایران برآمد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

بدھ 10 دسمبر 2014 08:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)امریکہ میں ایران کو جوہری پیداواری آلات غیر قانونی طور پر برآمد کرنے والے ایک چینی شہری کو ناقابل ضمانت گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری سہائی شینگ کو برطانیہ سے ہوسٹن پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ۔شینگ ایک کمپنی کے ساتھ مل کر امریکی ساختہ جوہری پیداواری آلات ایران کو غیر قانونی طور پر برآمد کرنے کا الزام ہے اس سے قبل برطانیہ میں بھی شینگ کو جوہری آلات کی سمگلنگ کے الزام میں رواں سال کے شروع میں گرفتار کیا گیا تاہم الزاما ثابت نہ ہونے پر اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :