فلپائن، بس میں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 17 زخمی،بس مسافروں کو لے کر مرامگ سے منڈاناوٴ جارہی تھی کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا،حکام

بدھ 10 دسمبر 2014 08:34

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء ) فلپائن میں بس میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ میڈ یا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بس مسافروں کو لے کر مرامگ سے منڈاناوٴ جارہی تھی کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم اس بات کا امکان ہیکہ دھماکا جنوبی فلپائن میں متحرک شدت پسند گروپوں نے کیا ۔

متعلقہ عنوان :