لاہور،اسلام آباد کالونی ملت پارک کے علاقہ میں لیگی جیالوں نے گو نواز گو کے نعرے لگانے والوں کو مرغا بناکر رو عمران رو کے نعرے لگوائے

بدھ 10 دسمبر 2014 08:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)اسلام آباد کالونی ملت پارک کے علاقہ میں (ن)لیگی جیالوں نے گو نواز گو کے نعرے لگانے والوں کو مرغا بناکر رو عمران رو کے نعرے لگوائے بعدازاں انکو وارننگ دیکر چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ اسلام آباد کالونی کا رہائشی مسلم لیگی سرگرم کارکن نائب ناظم کے امیدوار ملک اعجاز احمد کے دفتر کے باہر موٹر سائیکل سوار دونامعلوم نوجوان آئے اور گو نوا ز گو کے بلند آواز سے نعرے لگانے لگے شور پر مسلم لیگی جیالے رفیق عرف مانا ،زیدی ،طاہر خان ،وغیرہ اکھٹے ہوگئے اورلڑکوں کو منع کیا لیکن وہ باز نہ آئے جس پر مسلم لیگی کارکنوں نے دونوں نوجوانوں کو دبوچ لیا اور سڑک پر مرغا بناکر رو عمران رو کے نعرے لگوائے بعد میں دونوں نوجوان بھی رونے لگے جس کے بعددونوں کو وارننگ دیکر چھوڑدیا۔