چھ ماہ قبل اغوا ہونے والے لیگی رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل ننکانہ پہنچ گئے

بدھ 10 دسمبر 2014 08:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)چھ ماہ قبل اغوا ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل ننکانہ پہنچ گئے ان کا مسلم لیگی کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا اس موقعہ پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ بھی موجود تھے، مغوی ایم پی اے نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طالبان قاری شکیل کے گروپ نے چھ ماہ تک ان کو پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر زیرزمین حراست میں رکھا انہوں نے کہا کہ ابھی بھی آٹھ لوگوں کو طالبان نے حراست میں رکھا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میری رہائی میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف اور پروفیسر ابراہیم اور سمیع الحق نے اہم کردار ادا کیا ہے، مذکورہ ایم پی اے کافی کمزور نظر آ رہے تھے، تاوان ادا کرنے کے سوال پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ ہماری طالبان سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے