وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے نگران سیٹ اپ کیلئے ترمیمی شق کی سمری منظورکرلی نگران وزیراعلیٰ شیرجہان میرکانوٹیفکیشن جاری ،آج سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے

بدھ 10 دسمبر 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے نگران سیٹ اپ کیلئے ترمیمی شق کی سمری منظورکرلی ،وزارت گلگت بلتستان نے نگران وزیراعلیٰ شیرجہان میرکانوٹیفکیشن جاری کردیا،شیرجہان میرگلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کے طورپرآج سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے گلگت بلتستان امپاورمنٹ 2009ء کے تحت بننے والے گلگت بلتستان حکمران سیٹ اپ میں آئینی شق کی ترمیم کی سمری کی منظوری دیدی ،جس کے تحت گلگت بلتستان میں نگران حکومت کیلئے وزیراعلیٰ کاانتخاب کرناتھا،وزیراعظم نے شیرجہان میرکونگران وزیراعلیٰ بنانے کی منظوری دیدی ،جس کے بعدوزارت کشمیروگلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان امپاورمنٹ 2009ء کے تحت نگران سیٹ اپ کیلئے کوئی شق موجودنہیں تھی ،تاہم نودسمبرکومنتخب حکومت کی مدت ختم ہورہی تھی جس کے بعدگلگت بلتستان کے اپوزیشن لیڈرجانبازخان ،وزیراعلیٰ مہدی شاہ اوروفاقی وزیربرجیس طاہرنے اتفاق رائے سے نگران سیٹ اپ کیلئے شق میں ترمیم کی سمری وزیراعظم کوبھجوائی تھی ،تاہم وزیراعظم نے منگل کی رات سمری منظورکرلی،جس کے تحت شیرجہان میرکونیانگران وزیراعلیٰ چن لیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق و زارت کشمیروگلگت بلتستان نے شیرجہان میرکونگران وزیراعلیٰ کے طورپرنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

متعلقہ عنوان :