حکومت کی کوشش ہے کہ حالات معمول پر آجائیں،مصدق ملک،ہم آئین کے اندر مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،لگتا ہے تحریک انصاف مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔، ترجمان وزیراعظم

بدھ 10 دسمبر 2014 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ حالات معمول پر آجائیں ہم آئین کے اندر مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف والے کبھی کہتے ہیں کہ مذاکرات کریں اور کبھی انکار کردیتے ہیں،لگتا ہے تحریک انصاف مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حالات معمول پر لائے جائیں،ہم آئین کے اندر مذاکرات کو آگے بڑھانا اور جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔