انسداد بدعنوانی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، صدر مملکت ،بدعنوانی سے معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے،ممنون حسین کا قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب

بدھ 10 دسمبر 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بدعنوانی کی روک تھام اور انسداد کے لئے مستعد اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے بدعنوانی کے مرض کے خاتمے کے لئے انسداد بدعنوانی قوانین پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایوان صدر میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیر اہتمام ”بدعنوانی سے انکار“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں دیگر کے علاوہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری، نیب اور صدارتی سیکرٹریٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی سے معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے اس لعنت کا باعث بننے والے عناصر کے تعین اور روک تھام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا روک ٹوک بدعنوانی سے نہ صرف جمہوری ادارے مجروح اور اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ حائل ہوتی ہے بلکہ اخلاقی اقدار بھی زوال پذیر ہوتی ہیں لہذا ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی اور لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :