امریکہ اورتحادیوں کا 1500 فوجی عراق بھیجنے پر اتفاق، داعش کے شدت پسند اب دفاعی پوزیشن پر چلے گئے،امریکی جنرل

بدھ 10 دسمبر 2014 08:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء ) امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 1500 فوجی عراق بھیجنے پر اتفاق کر لیا ہے، جنرل کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسند اب دفاعی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور وہ عراق کے ان حصوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جن پر انھوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف برسر پیکار امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ شراکت داروں نے عراق میں فوجی مشیروں کی تعداد 1500 کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیرے نے کویت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشیران پہلے سے عراقی فوج کو تربیت دینے والی امریکی فورسز کے ساتھ ہو جائیں گے۔ جنرل کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسند اب دفاعی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور وہ عراق کے ان حصوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جن پر انھوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ لیکن ان کے بقول یہ گروپ اب بھی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :