آئی پی ایل فکسنگ کیس، میاپن اور چنائی کیخلاف کاروائی کا حکم،عدالت کا کارروائی کرنے والے پینل سے بی سی سی آئی کے سربراہ کو علیحدہ ہونے کا بھی حکم ، آئی پی ایل ٹیم پر چارسو کروڑ کی انسوسمنٹ کی یہ کرکٹ کی خدمت ہے یا وہ اپنے بزنس کو فروغ دے رہے ہیں، عدالت کی سری نواسن کی سرزنش

بدھ 10 دسمبر 2014 08:21

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ چنائی سپر کنگز اور گروناتھ میاپن کے خلاف فوری کاروائی کریں ،عدالت نے کارراوئی کرنے والے پینل سے بی سی سی آئی کے سربراہ کو علیحدہ ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈین پریمئرلیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی بورڈ کو چنئی سپر کنگز اور بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے خلاف فوری کارروئی کا حکم دیا ہے ،عدالت نے بھارتی بورڈ کے سربراہ سر نواسن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ،اور ان سے سوال کیا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل ٹیم پر چارسو کروڑ کی انسوسمنٹ کی۔

یہ کرکٹ کی خدمت ہے یا وہ اپنے بزنس کو فروغ دے رہے ہیں،عدالت نے سری نواسن کو آئی پی ایل فکسنگ کی ہونے والی تحقیقات سے خود کو الگ رکھنے کا بھی حکم دیا۔