تھرپارکر‘مزید 4بچے جان سے گئے،رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد 29ہوگئی

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:27

تھر پار کر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء) تھر پار کر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث بدھ کوبھی4بچے انتقال کرگئے، رواں ماہ میں مرنیوالے بچوں کی تعداد29 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تھر میں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، سول ہسپتال مٹھی میں 3بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔مرنیوالوں میں گاؤں سوبھارو شاہ کا 8دن کادیوراج، ڈیبلو کے فقیر محلہ کی ایک روز کی بچی،چھاچھرو کے گاؤں تڑ ا حمد کا7روز کا بچہ جمال اور گاؤں گوگاسر کا5 دن کامعرفت شامل ہیں۔جس کے بعد رواں ماہ میں انتقال ہونے وا لے بچوں کی تعداد 29تک جا پہنچی ہے۔