اکبر بگٹی قتل کیس : پرویز مشرف کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ مل گیا،ڈی جی ہیلتھ کو سندھ حکومت سے ملکر مشرف کے طبی معائنے کے مشترکہ میڈیکل بورڈ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،سماعت 14جنوری تک ملتوی

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ ڈی جی ہیلتھ کو سندھ حکومت سے ملکر مشرف کے طبی معائنیے کے مشترکہ میڈیکل بورڈ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نظیراحمد لانگو نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی بیماری اور طبی معائنے سے متعلق میڈیکل بورڈ تاحال تشکیل نہیں دیا گیا اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

ڈی جی ہیلتھ کو سندھ حکومت سے ملکر مشرف کے طبی معائنیے کے مشترکہ میڈیکل بورڈ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے فریقین کے موقف سن کر پرویزمشرف کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ منظور کرتے ہوئے سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اب اکبر بْگٹی کے قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی تاہم عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر گزشتہ سماعت میں پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا