پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے فروغ کیلئے آئے ہیں، کینیا کپتان ،پاکستان نے بھی اچھی ٹیم کا اعلان کیا ہے ، دورے کے دوران کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء)کینیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کاکہناہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے فروغ کیلئے آئے ہیں،مہمان ٹیم پاکستان اے ٹیم کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گے لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کینیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کاکہناتھا کہ پاکستان نے بھی اچھی ٹیم کااعلان کیا ہے،دورے کے دوران کامیابی حاصل کرنیکی کوشش کریں گے، اس سے قبل کینیا کی کرکٹ ٹیم قطر ایئرلائن کی پرواز 602کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی اس موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ،،پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری لاہورایئرپورٹ کے اردگرد تعینات تھی،،بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے ٹیم کے روٹ کی تلاشی لی گئی،کینیا کی ٹیم سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوئی،چار ایس پیزسکیوٹی امور کی نگرانی کیلئے تعینات کے گئے،،کینیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان اے ٹیم کیخلاف قذافی سٹیڈیم میں تیرہ دسمبر سے بیس دسمبر تک پانچ ون ڈے میچوں کی سیرز کھیلے گی، سیریز کا پہلا میچ تیرہ دسمبر بروز ہفتے کوکھیلا جائے گاجوکہ پینتالیس اووز پرمشتمل ہوگا

متعلقہ عنوان :