عمران خان نے کراچی بند کرنے کے حوالے سے حسن سکوائر ، مزار قائد ، انڈسٹریل ایریا ، نیشنل ہائی وے ، بندرگاہ اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر مقامات پر دھرنے کی منظوری دیدی، کارکنان کو پرتشدد واقعات سے روک کر شیڈول کے مطابق پرامن دھرنا پر قائل رکھا جائے،سندھ قیادت کو ہدایت

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:22

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء ) عمران خان نے کراچی بند کرنے کے حوالے سے حسن سکوائر ، مزار قائد ، انڈسٹریل ایریا ، نیشنل ہائی وے ، بندرگاہ اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر مقامات پر دھرنے کی منظوری دیدی اور سندھ قیادت کو ہدایت کی کہ کارکنان کو پرتشدد واقعات سے روک کر شیڈول کے مطابق پرامن دھرنا پر قائل رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کراچی اور سندھ کے تحریک انصاف کے عہدیداروں سے عمران خان کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی جس میں سندھی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے جبکہ کراچی ٹیم نے عمران خان کو کراچی بند کرنے کے حوالے سے دس مقامات پر دھرنا دینے کی تجویز دی تھی کہ اگر تحریک انصاف حسن سکوائر ، مزار قائد ، انڈسٹریل ایا ، نیشنل ہائی وے بندرگاہ ، سہراب گوٹھ ، سپر ہائی وے سمیت دیگر اہم مقامات پر دھرنا دے تو پھر تحریک انصاف کراچی کو بند کرنے کے حوالے سے کامیاب ہوجائے گی جس کی عمران خان نے باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے سندھ ٹیم سمیت قیادت کو بھی ہدایت کی کہ پرتشدد واقعات سے گریز کیاجائے اور تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب یس کوئی بھی پرتشدد واقع پیش نہ آئے اور قیادت بھرپور طور پر کارکنان کو پرامن رکھ کر شڈیول کے مطابق رہیں ۔