یوروزون قرضہ بحران، یورپ بجٹ ڈسپلن بارے قوائد کا احترام کرے، انجیلا مرکل ، مرکل آٹھویں بار کرسچیئن ڈیموکریٹس کی سربراہ منتخب

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:36

کولون (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء)جرمن خاتون چانسلر انجیلا مرکل نے گزشتہ روز یورپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے یوروزون کے کمزور ہوتے ہوئے قرضے کے بحران کی بحالی کی خاطر اپنے لئے مقرر کئے جانیوالے بجٹ سے متعلق ڈسپلن کے بارے میں قوائد کا احترام کرے ۔مرکل نے اپنی کنزرویٹو پارٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کا یورپی یونین کی پیداوار اور استحکام کے معاہدے پر عمل کرنے پر اصرار جرمن کے مفاد کا معاملہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اگر بالآخر ہم نے اس بحران میں جو کرنے کا عزم کررکھا ہے ، کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے تو پھر ہم نے اعتماد کو جوئے میں ہار دیا ہے۔یہ بات انہوں نے مندوبین کی پرجوش تالیوں کے دوران کہی اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم یورپ کے لئے بہتر نہیں ہوں گے۔دریں اثناء جرمن خاتون چانسلر انجیلا مرکل کو گزشتہ روز آٹھویں مرتبہ ان کی اعتدال پسند کرسچیئن ڈیموکریٹس ک کی سربراہ منتخب کرلیا گیا ،انہوں نے مندوبین کی ووٹوں کی 96.7فیصد حمایت حاصل کی ۔60سالہ مرکل اپنے بلامقابلہ انتخابات کے بعد بھاری اکثریت سے اعتماد کا ووٹ دینے پر پارٹی کانگریس کا شکریہ ادا کیا ،اس مرتبہ ان کے ووٹوں کی تعداد گزشتہ کے 97.9کے مقابلے میں کم تھی ۔

متعلقہ عنوان :