وزیراعظم کا بلوچستان کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا عزم ، حکومت بلوچستان کو تمام وسائل مہیا کرے گی تاکہ بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں ، نواز شریف

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ حکومت نے بلوچستان کو ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے اس کی ترقی کا عزم کررکھاہے۔اسلام آباد میں لورالائی سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سالہا سال نظر انداز کیاگیا۔

(جاری ہے)

تاہم یہ صوبہ نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلکہ یہاں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح باصلاحیت نوجوان بھی موجودہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی نوجوان نسل پر فخر ہے جس سے ملک کو اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل ہوگا۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت 'بلوچستان کو تمام وسائل مہیا کرے گی تاکہ بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں۔وزیراعظم نے طلبا سے کہا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں۔ اْنہوں نے طلبا کی قابلیت کی تعریف کی اور ان کے سکول کی فوری ضروریات کی تکمیل کیلئے ایک کرو ڑپچاس لاکھ روپے کا اعلان بھی کی۔