سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 7 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں میچ بارش کے باعث ایک دن کیلئے ملتوی، سری لنکا کو سیریز میں 3-1کی برتری حاصل ،سری لنکا نے 239رنز بنائے ،انگلینڈ کی بیٹنگ نہ ہوسکی ،کمارا سنگاکار ایک مرتبہ پھر سنچری نہ بنا سکے، انگلینڈکے ووکس کی تباہ کن باؤلنگ چھ وکٹیں لے اڑے

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:17

پالی کیلے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء)سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 7 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں میچ بارش کے باعث ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا سری لنکا کو سیریز میں3-1کی برتری حاصل ۔ بدھ کو انگلینڈ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کی پوری ٹیم 49اوورز میں 239رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

کمارا سنگکارا ایک مرتبہ پھر سنچری نہ بناسکے اور 91رنز پر آؤٹ ہوگئے ،کپتان میتھیوز نے 40رنز بنائے دیگرکھلاڑیوں میں دلشان 35اور پریریرا 27رنز بنا کر نمایاں رہے 5کھلاڑی ڈبل فیگر بھی کراس نہ کرسکے ۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس کی تباہ کن باؤلنگ 47رنز دیکر 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سری لنکا کی سرزمین پر پہلے غیر ملکی باؤلرز بن گئے جنہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں ،جورڈن نے 2جبکہ ٹریڈ ویل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے آئی تو بارش شروع ہوگئی تو وقت ختم ہونے تک نہ رکی جس پر میچ ریفری اور آفیشلز نے مشترکہ طور پر کھیل کو ایک دن کیلئے موخر کردیا

متعلقہ عنوان :