سپریم کورٹ نے تفتیشی یا ضروری پولیس افسران کے علاوہ باقی افسران کی عدالت میں آمد پر پابندی لگادی

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے سوائے تفتیشی یا ضروری پولیس افسران کے باقی تمام پولیس افسران کی عدالت میں آمد پر پابندی لگادی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصرالملک نے مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران پولیس افسران کی اتنی بڑی تعداد کو کمرہ عدالت میں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ صرف وہی پولیس افسران عدالت آیا کریں جنہیں عدالت طلب کرے باقی پولیس افسران اور اہلکاروں کے عدالت آنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں باقی لوگ اپنے دیگر فرائض سرانجام دیاکریں۔ آئندہ باقی پولیس افسران بلاضرورت عدالت نہ آیا کریں۔ چیف جسٹس نے یہ حکم بدھ کے روز جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :