اضافی بلوں کے معاملے پروزارت پانی وبجلی کوبری الذمہ قراردیدیاگیا،ٹیرف میں اضافہ ،سلیب کی تبدیلی اورمیٹرریڈرزکی غلطیوں کی وجہ سے اضافی بلنگ ہوئی

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء)اضافی بلوں کے معاملے پروزارت پانی وبجلی کوبری الذمہ قراردیدیاگیا،ٹیرف میں اضافہ ،سلیب کی تبدیلی اورمیٹرریڈرزکی غلطیوں کی وجہ سے اضافی بلنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اضافی بلوں کے معاملے پردی گئی آوٴٹ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جولائی میں صرف 9.5ارب روپے کے اضافی بل آئے تاہم اضافی بلوں کاوزارت پانی وبجلی سے کوئی تعلق نہیں ،اضافی بل کی وجہ ٹیرف میں اضافہ اورسلیب کی تبدیلی ہے رپورٹ کے مطابق رمضان کی وجہ سے گھریلوصارفین کے لئے معمولی لوڈشیڈنگ ہوئی اورعیدکی چھٹیوں کی وجہ سے تیس دنوں کے بعدمیٹرریڈنگ کی گئی میٹرریڈرزکی وجہ سے اضافی بلنگ سالوں سے ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :