امریکا میں ٹی وی میزبان نے مشعل اوباما کو بندریا سے تشبیہ دے دی

اتوار 19 اپریل 2015 08:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)امریکن فرنچ ٹی وی کے میزبان نے خاتون اول مشعل اوباما کو بندریا قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ہسپانوی نشریاتی ادارے یونی ویژن نیٹ ورک کے میزبان روڈنر فیگیورا کو اس وقت نوکری سے نکال دیا گیا جب انہوں نے مشعل اوباما کے بارے میں تعصبانہ کلمات ادا کرتے ہوئے انہیں ہالی ووڈ فلم ”پلانٹ آف دی ایپس“ کا ایک کردار قرار دیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں یونی ویژن کے ترجمان نے روڈنر فیگیورا کی جانب سے جاری بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا بیان یونی ویژن کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ دوسری جانب ٹی وی میزبان نے امریکی صدر باراک اوباما کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنے بیان پرشرمندگی اور معذرت کی جب کہ وائٹ ہاوس نے اس صورتحال پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔