تہران کا خطے میں بڑی فوجی طاقت ہونا ہمسائیہ ممالک اور مشرق وسطی خطے کیلئے باعث خطرہ نہیں ،حسن روحانی ، ہمارا مشن جنگ زدہ خطے میں امن وسلامتی کو مستحکم کرنا ہے، ایرانی یوم فوج کے موقع پر تقریب سے خطاب

اتوار 19 اپریل 2015 08:34

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران کا خطے میں ایک بڑی فوجی طاقت ہونا اس کے ہمسائیہ ممالک اور مشرق وسطی خطے کے لئے خطرے کا باعث نہیں ہے ۔ بلکہ ہمارا مشن جنگ زدہ خطے میں امن وسلامتی کو مستحکم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے یوم فوج کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ یمن میں بچوں خواتین اور بزرگوں پر فضائی حملے لوگوں کے دلوں میں نفرت کے بیج بونے کے سوا اور کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ یمنی مشتعل باغیوں پر حملوں کی بجائے ان کی طرف سے دوستی اور مصالحت کا ہاتھ بڑھانا ہی سود مند ہوگا انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقتور فوج کسی دوسرے ملک کے لئے خطرہ نہیں بلکہ یہ مظلوم عوام کا تحفظ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :