پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے

اتوار 19 اپریل 2015 08:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا معرکہ آج میرپور میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،پہلے ون ڈے میں شکست، تاریخ کا حصہ بن گیا،گرین شرٹس، اب پورا ضرورلگانا ہے،اوردوسرا ون ڈے جیت کر دکھانا ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے ون ڈے میں میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں دوپہرڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہونگے ،پہلے میچ میں اناسی رنز سے کامیابی کے بعد بنگال ٹائیگرز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،قومی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، ایکنومیکل باؤلنگ کرنا ہوگی،فیلڈنگ میں بھی جان مارنا پڑے گی،بیٹسمینوں کو تین فیگزر کا ہندسہ بھی عبورکرنا ہوگاگرین شرٹس جیت گئے تو سیریز برابر ہوجائے گی، ہارگئے تو سیریز بھی ہاتھ سے چلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :