شیخ رشید سے ”لال حویلی“ واپس لینے کا فیصلہ

اتوار 19 اپریل 2015 08:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ سے وابستہ سینئر اہلکار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے تاہم اسے جلد قانونی طریقے سے شیخ رشید سے ”واپس“ لے لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا بورڈ کی طر ف قانونی چارہ جوئی کے بعد شیخ رشید نے ایڈمنسٹریٹر کو دی گئی درخواست میں کرایہ دار بننے کی استدعا کی ہے تاہم لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت اور قوم کا ثقافتی ورثہ ہے اسے ”کرایہ“ پر مزید نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :