یمن میں سعودی اتحاد کے تازہ حملے، القاعدہ کی بھی پیشرفت

اتوار 19 اپریل 2015 08:35

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)یمن میں سعودی اتحادی عسکری افواج نے ایران نواز باغیوں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ان تازہ حملوں میں صنعاء میں اسلحے کے ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات اتحادی فضائیہ نے یمن کے شمالی علاقوں کے علاوہ جنوبی شہر تعز میں بھی اہداف پر حملے کیے۔ دوسری طرف القاعدہ کے جنگجووٴں نے حضر موت صوبے کے دارالحکومت المکلا میں کامیاب پیشقدمی کرتے ہوئے ایک اہم فوجی چھاوٴنی پر قبضہ کر لیا۔ عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق انیس مارچ سے یمن میں جاری پْر تشدد کارروائیوں میں اب تک 767 افراد ہلاک جبکہ انتیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :