نیا کپتان پرانے پلیئرز کے ساتھ بہتر نتائج نہیں دے سکے گا: انضمام الحق،پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ہار اپ سیٹ نہیں، کرکٹ ٹیم کا معیار گر چکا ، پاکستان کا ڈومیسٹک نظام انتہائی کمزور ہے ،اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

اتوار 19 اپریل 2015 08:12

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم کا کپتان نیا ہے تو سارے پلیئرز بھی نئے لائے جائیں۔ نیا کپتان پرانے پلیئرز کے ساتھ بہتر نتائج نہیں دے سکے گا۔

(جاری ہے)

انضمام الحق اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ہار کو اپ سیٹ نہیں کہیں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار گر چکا ہے۔

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ نا ہونا بھی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کی وجہ ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک نظام انتہائی کمزور ہے۔ بورڈ حکام مضبوط ڈومیسٹک سسٹم بنائیں تاکہ بہتر کھلاڑیوں کو سامنے لایا جا سکے۔ انضمام الحق کا کہا تھا کہ محمد رضوان نے بہتر پرفارمنس پیش کی۔

متعلقہ عنوان :