اسلام آباد تھانہ آئی نائن کے علاقے میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم نے گندے نالے میں چھلانگ لگا دی، پولیس 10گھنٹے بعد بھی لاش نکالنے میں ناکام رہی ،اہل علاقہ کا پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج

اتوار 19 اپریل 2015 08:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ آئی نائن کے علاقے میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم نے گندے نالے میں چھلانگ لگا دی پولیس 10گھنٹے بعد بھی لاش نکالنے میں ناکام رہی ،پولیس نے ام عرفان عرف گورا کو خود نالے میں پھینکا اہل علاقہ کا پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق تھانہ آئی نائن کی حدود میں ہتھکڑی لگے ملزم نے گندے نالے میں چھلانگ لگادی تھانہ آئی نائن پولیس دس گھنٹے بعد بھی نالے سے مذکورہ نوجوان کی لاش نہ نکال سکی نوجوان کا تعلق کچی آبادی سے ہے ۔

اہل علاقہ کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کرسچن نوجوان کو پولیس نے خود نالے میں پھینکا ہے اہل علاقہ نے الزام لگایاہے واضح رہے کہ ام عرفان عرف گورا کو تھانہ آئی نائن پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر تھانہ آئی نائن کے محرر نے بتایا کہ نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی ہے ۔