عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے کراچی کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا،عمران کو بیف سٹک اور ریحام کو سی فوڈ پسند

اتوار 19 اپریل 2015 08:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے کراچی کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا،عمران کو بیف سٹک اور ریحام کو سی فوڈ پسند ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی پہنچے،وہ رات کو کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پہنچ گئے،جہاں پر بیٹھے لوگ بھی حیرت سے دیکھتے رہ گئے۔عمران خان نے بیف سٹک اپنے لئے منگوائی تو ریحام خان نے سی فوڈ کا آرڈر کیا،دونوں میاں بیوی کھانا کھانے کے بعد عارف علوی کے ہمراہ روانہ ہوگئے