اسلام آباد،سائبر کرائم میں ملوث نابالغ ملزم کو عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے بری کردیا

اتوار 19 اپریل 2015 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)سائبر کرائم میں ملوث نابالغ ملزم کو عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الکریم فلوراینڈ جنرل ملز انڈسٹریل ایریا روات کے اکاؤنٹ ودیگر کے ساتھ مل ملزم نے اکاؤنٹ سوفٹ وےئر میں گڑبڑ کرکے 4کروڑ روپے کا گھپلا کیا تھا،جس پر منیجر محمد اختر نے ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کو ایک خط تحریر کیا جس پر ایف آئی اے نے دفعہ36/37 ای ٹی او2002 کے تحت ایکشن لیتے ہوئے6مارچ2015ء کو مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا،واضح رہے کہ ابتدائی ایف آئی آر میں ملزم شیراز ولد محمد نسیم خان کا نام شامل نہیں تھا اور ملزم کی عمر بھی اٹھارہ برس سے کم ہے،گزشتہ روز سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ملزم کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر فاضل جج نے80ہزا روپے پر ضمانت منظور کرتے ہوئے بری کردیا

متعلقہ عنوان :