رواں سال میانمار میں فوج اور باغیوں کے مابین لڑائی میں دو سو ہلاکتیں

اتوار 19 اپریل 2015 08:35

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)میانمار کی حکومت نے کہا ہے کہ فوج اور باغیوں کے مابین جاری جھڑپوں کے نتیجے میں رواں برس کے آغاز سے اب تک دو سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا نے آج بتایا ہے کہ اس دوران ملکی فوج شان ریجن کے اہم کوکانگ پہاڑی علاقوں میں باغیوں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس دوران 126 فوجی بھی مارے گئے۔ دوسری طرف باغیوں نے ملکی فوج کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی ان اہم پہاڑی علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں اور سال کے آغاز سے اب تک ان کے صرف نوّے ساتھی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :