فیڈکپ،بھارت اور فلپائن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں،پاکستان نے کرغستان کو پلے آف میچ میں ہرا دیا

اتوار 19 اپریل 2015 08:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)فیڈکپ ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو میں بھارت اور فلپائن کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے کرغستان کو پلے آف میچ میں شکست دے دی۔ بھارت میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ترکمانستان کو 2-0 اور فلپائن نے انڈونیشیا کو 2-1 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :