گلگت بلستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو ہوں گے، الیکشن کمیشن، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی سمری پر وزیراعظم نواز شریف نے بھی دستخط کر دیئے

اتوار 19 اپریل 2015 08:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے انتخابات8جون کوہوں گے جب کہ سمری پر وزیراعظم نواز شریف نے بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ 72 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔