لیگی رہنما اکرم ذکی وکلاء کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر کھانا کھائے بغیر روانہ ہوگئے

اتوار 19 اپریل 2015 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)مسلم لیگ کے رہنما وسابق سفارتکار اکرم ذکی وکلاء کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر کھانا کھائے بغیر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف ایٹ کچہری میں سینٹیر راجہ ظفرالحق کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے اختتام پر جب کھانا شروع ہوا تو بزرگ رہنما وسابق سفارتکار اکرم ذکی اپنے بڑھاپے کی وجہ سے سیٹ سے جلدی نہ اٹھ سکے اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام میزوں پر رش بڑھ گیا،اکرم ذکی کچھ دیر اِدھر اُدھر گھوم کر جگہ تلاش کرتے رہے لیکن انہیں جگہ نہیں ملی اور نہ ہی کسی وکیل نے ان کی طرف توجہ دی جس پر اکرم ذکی کچھ بڑبڑاتے ہوئے ہال سے باہر نکل گئے اور کھانا کھائے بغیر روانہ ہوگئے