عراق،سیکورٹی فورسز ملک کی بڑی آئل ریفائنری سے باغیوں کا قبضہ ختم کر ا دیا ، وسیع کمپلیکس میں داخل ہوگئیں

اتوار 19 اپریل 2015 08:35

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) عراقی سکیورٹی فورسز نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سے باغیوں کا قبضہ ختم کراتے ہوئے وسیع کمپلیکس میں داخل ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی صوبہ صلاح الدین کے اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈر عبدالوہاب السعدی نے صحافیوں کو بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں باغیوں کو چھوٹے سے علاقے میں دھکیلتے ہوئے بیجی آئل ریفائنری کا قبضہ چھڑالیا ۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز کی یہ ایک اور بڑی فتح ہے کیونکہ اس سے باغیوں کیخلاف جنگ کے حوالے سے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔