ایف آئی اے امیگریشن سیل کی کارروائی ‘جعلی ویزے پر ابوظہبی جانیوالا گرفتار

اتوار 19 اپریل 2015 08:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) جعلی ویزے پر ابوظہبی جانے کی کوشش میں ملوث رضا علی نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم رضا علی کی گرفتاری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام کے ہاتھوں سے عمل میں آئی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے امیگریشن سیل نے رضا علی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی گئی ہے۔