صارف عدالت کے جج کا شہری کی درخواست پر ائیرلائن کو پچاس ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

جمعرات 30 اپریل 2015 08:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء) صارف عدالت کے جج امجد پرویز نے شہری کی درخواست پر ائیرلائن کو پچاس ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے رہائشی جہانزیب نے صارف عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے دوران سفر سامان گم کر دیا تھا جس کے بارے میں مطالبے کے باوجود پی آئی اے حکام نے سامان فراہم نہیں کیا لہٰذا سامان کی مالیت بمعہ اخراجات واپس دلوائے جائیں۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز سماعت مکمل کرتے ہوئے مالیت سامان 40ہزار پانچ سو اور دس ہزار روپے اخراجات کی مد میں فوری ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔