بارشوں سے جاں بحق افراد کو3لاکھ اورزخمیوں کو50ہزار کی امداد فرا ہمی کا سلسلہ شروع کر دیا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا ،400سے500گھر منہدم ہوئے ،30ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،سروے ابھی نقصان کا تخمینہ لگانے کے حوالے سے جاری ہے، خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو

جمعرات 30 اپریل 2015 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بارشوں سے جاں بحق افراد کو3لاکھ اورزخمیوں کو50ہزار کی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،400سے500گھر منہدم ہوئے جبکہ30ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،سروے ابھی نقصان کا تخمینہ لگانے کے حوالے سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کور کمیٹی اجلاس کے بعد خبر رساں ادارے سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جتنا بھی جانی اور مالی نقصان ہوا اسکا سروے جاری ہے،تاہم بارشوں سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،جس میں جاں بحق افراد کو3لاکھ اور زخمیوں کو50ہزار روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ ابھی ابتدائی اطلاعات کے مطابق400سے 500تک گھر منہدم ہوئے ہیں جبکہ30ہزار کے لگ بھگ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے،پی ڈی ایم اے کے تحت ریلیف کا عمل جاری ہے اور اس میں میرے اعلان کی کوئی ضرورت نہیں،پی ڈی ایم اے کا اپنا سسٹم ہے،پرویز خٹک نے مختلف محکموں سے نکالے گئے1600افراد کے سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرے پر کہا کہ نیب نے خط لکھا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کی گئی بھرتیاں غیر قانونی ہیں،ان لوگوں کو این ٹی ایس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزار کر ان کو تعینات کیا جائے لیکن یہ لوگ این ٹی ایس دینے کے لئے تیار نہیں،پھر ان لوگوں سے عام ٹیسٹ کا کہا گیا تو اس کیلئے بھی تیار نہیں ہیں اور پریشر کے ذریعے یہ دوبارہ سے غیر قانونی طور پر نوکریاں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ مزدوروں کے بچوں کو کیا پڑھائیں گے جو کہ ایک عام ٹیسٹ بھی دینے کیلئے تیار نہیں ہیں

متعلقہ عنوان :