بارشوں کے بعدپنجاب حکومت نے بھی کسانوں سے ہاتھ کردیا، گزشتہ سال کی لاکھوں ٹن ذخیرہ گندم کھلے آسمان تلے ہونے کے باعث خراب ہوگئی ، کسان پریشانی میں مبتلا

جمعرات 30 اپریل 2015 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)بارشوں کے بعدپنجاب حکومت نے بھی کسانوں سے ہاتھ کردیا،پنجاب میں گزشتہ سال کی لاکھوں ٹن ذخیرہ گندم کھلے آسمان تلے ہونے کے باعث خراب ہوگئی،نئی گندم خریداری میں فوڈڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی نے کسانوں کوپریشانی میں مبتلاکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے متعدداضلاع جن میں بھکر،لیہ ،جھنگ،ڈیرہ غازی خان ودیگرمیں گندم کی وافرمقدارکھلے آسمان تلے ذخیرہ اندوزی کرنے سے بارشوں کے سیزن میں لاکھوں ٹن گندم خراب ہوچکی ہے ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے گندم کاموجودہ ریٹ32سوروپے فی بوری مقررکردیا،تاہم بارشوں اورژالہ باری کے باعث کسانوں کوگندم کی فصلوں کابہت زیادہ نقصان ہوچکافی ایکڑ7سے10بوری گندم کی اوسط آناشروع ہوگئی اوردانہ کاوزن بھی بہت کم ہے ۔فوڈزڈیپارٹمنٹ نے نئی گندم کی خریدمیں تاحال سستی اورکاہلی کامظاہرہ کرتے ہوئے کسانوں کوباردانہ فراہم کرنے سے انکارکردیا۔پرائیویٹ منڈیوں میں کاٹ کے علاوہ ریٹ500روپے کم تھاکہ کسانوں کولوٹنے کابازارگرم کردیاگیاہے