سبین محمود کے قتل میں کالعدم تنظیم ملوث ہوسکتی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ،2 سال قبل سبین محمود نے ویلنٹائن ڈے کے حق میں ریلی نکالی تھی اس کے بعد دھمکیاں مل رہی تھیں، ایک ماہ میں32 جرائم پیشہ افراد کو مقابلوں میں مارا گیاہے، ڈاکٹر جمیل احمد کی پریس کانفرنس

جمعرات 30 اپریل 2015 08:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)کراچی میں ڈی آئی جی ساوٴتھ زون پولیس ڈاکٹر جمیل احمدکہاہے کہ ایک ماہ میں32 جرائم پیشہ افراد کو مقابلوں میں مارا گیاہے، سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں کالعدم تنظیم ملوث ہوسکتی ہے،2 سال قبل سبین محمود نے ویلنٹائن ڈے کے حق میں ریلی نکالی تھی، ویلنٹائن ڈے کی ریلی کے بعد سے سبین محمود کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔

۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ساوٴتھ آفس میں پریس کانفرنس سے ڈی آئی جی ساوٴتھ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں 32 جرائم پیشہ افراد مقابلوں میں مارے گئے۔ ہلاک ملزمان میں گینگ وار کے انتہائی خطرناک ملزمان اور دیگر شامل ہیں۔ سبین محمود کے قتل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سبین محمود کے قتل میں کالعدم تنظیم ملوث ہوسکتی ہے۔اب تک کی تحقیقات میں سبین کے ملنے والوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ سبین محمود کو مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آتی تھیں اور ہم سبین محمود کی والدہ کے بیان کی مدد سے ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔2 سال قبل سبین محمود نے ویلنٹائن ڈے کے حق میں ریلی نکالی تھی، ویلنٹائن ڈے کی ریلی کے بعد سے سبین محمود کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :