افغانستان‘ سڑک کنارے بم دھماکہ‘ دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک‘ چار زخمی

جمعرات 30 اپریل 2015 08:49

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع موسیٰ خیل میں عام شہریوں کی ایک گآڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک چار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :