امریکن قونصلیٹ کے سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی،امجد شاہ نے محبوبہ کے شادی سے انکار پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا‘ ساتھی گارڈ کا انکشاف

جمعرات 30 اپریل 2015 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں منگل کے روز امریکن قونصلیٹ کے سکیورٹی گارڈ امجد شاہ کی بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے کے باعث ہونیوالی ہلاکت کے بعد اسکی نعش کو پاسٹمارٹم کے بعد گزشتہ روز اسکے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکے ساتھی گارڈ نے سنسنی خیز انکشافات کیے جن کے مطابق امجد شاہ امریکن قونصلیٹ میں ملازمت کرنے والی ایک لڑکی کے عشق میں مبتلا تھا اور اس لڑکی کو شادی کی پیشکش بھی کرچکا تھا مگر لڑکی نے اس کیساتھ شادی سے صاف انکار کر دیا تھا۔

اپنی محبوبہ کے انکار کو وہ برداشت نہ کرسکا اور منگل کے روز جس وقت وہ اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہوگیا۔ دوسرے سکیورٹی گارڈ نے جب اپنی ڈیوٹی سنبھالی تو اس نے اسے پیشاب کے بہانے بھیج دیا اور اس کی بندوق کو دل کے قریب رکھ کر فائر کردیا۔ فائر لگنے سے اس کے پھیپھڑے برح طرح متاثر ہوگئے اور وہ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبرنہ ہوسکا ۔ گزشتہ روز اس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد اس کے ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔