”آدھا مسلمان اور آدھا ہندو“ کے بیان پر بھارتی میڈیا اداکار سلمان خان پر برس پڑا

جمعرات 30 اپریل 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)بھارتی اداکار سلمان خان کے ”آدھا مسلمان اور آدھا ہندو“ کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں نیاتنازع کھڑا ہوگیااور سلمان خان پر شدید تنقید کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز غیر قانونی اسلحہ کیس میں بھارتی اداکار سلمان خان عدالت پہنچے جہاں پر جج نے سلمان خان سے قومیت جاننے کیلئے سوال کیا تو سلمان خان نے کہا کہ میری والدہ ہندو تھی اور میرا والد مسلمان تھا اس طرح میں آدھا مسلمان اور آدھا ہندو ہوں۔اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا چیخ اٹھا اور اداکار سلمان خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

متعلقہ عنوان :