حمزہ اکبر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں میزبان ملک ملائیشیا کے محمد رضا کو چھ دو فریمز سے سے شکست دی ، فائنل مقابلہ روایتی حریف بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہو گا

جمعرات 30 اپریل 2015 08:20

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)پاکستان کے حمزہ اکبر نے ملائیشیاء میں ہونے والے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔فائنل میں ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے حمزہ اکبر نے ملائیشیاء میں ہونے والے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں میزبان ملک ملائیشیا کے محمد رضا کو چھ دو فریمز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کل حمزہ کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہو گا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے سلور میڈل یقینی بنا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :