لاہور، اڑھائی سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعرات 30 اپریل 2015 08:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں نشتر کالونی کے علاقے میں اڑھائی سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق17اپریل کو نشتر کالونی کے علاقے میں اڑھائی سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :