فلپائن، سمندری طوفان”نول“ شمالی ساحل سے ٹکراگیا ، لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤ ں کے جھکڑ چلنے کا خطرہ
پیر 11 مئی 2015 07:03
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)فلپائن کے نزدیک سمندر میں جنم لینے والا انتہائی طاقت ور طوفان 'نول' فلپائن کی شمال مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکراگیا ہے جس کے باعث حکام نے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤ ں کے جھکڑ چلنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔حکام کے مطابق 'کیٹگری 5' کا طوفان اتوار کی شام فلپائن کے صوبے کاگایان سے ٹکراگیا ہے جو دارالحکومت منیلا سے 400 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
طوفان کے زیرِ اثر 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کے باعث صوبے کے 10 لاکھ آبادی والے دارالحکومت ٹوگو گاراؤ میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔حکام نے کاگایان اور ازابیلا صوبوں کے زیریں علاقوں سے لگ بھگ ڈھائی ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔(جاری ہے)
فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا قطر 100 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جو 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور منگل کو جاپان کے جنوبی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
محکمہ موسمیات کے سربراہ ایسپیرانزا کایانن کے مطابق طوفان کی رفتار کم ہورہی ہے لیکن اس کے تحت چلنے والی ہوائیں زور پکڑ رہی ہیں جس سے طوفان کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔فلپائن میں قدرتی آفات سے نبٹنے کے قومی ادارے نے طوفان کے راستے میں آباد بستیوں کے رہائشیوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔ادارے کے مطابق طوفان کے باعث سمندر میں طغیانی، پہاڑوں پر شدید بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کا خطرہ ہے۔فلپائن کے محکمہ موسمیات نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کے باعث پہاڑی صوبے کاگایان میں لینڈ سلائیڈنگ اور زیریں علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے جب کہ طوفان کے 100 کلومیٹر کے قطر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔طوفان کے باعث شمالی فلپائن کو جانے والی کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ کئی مسافر کشتیوں اور جہازوں کوبھی بندرگاہوں سے نکلنے سے روک دیا گیاہے۔حکام کا کہناہے کہ پروازوں کی منسوخی اور بحری جہازوں کی روانگی میں تعطل کے باعث ہفتے سے اتوار کی شام تک لگ بھگ پانچ ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں۔فلپائن کے شمالی صوبوں کی حکومتوں نے امدادی اہلکاروں کو چوکنا کردیا ہے جب کہ امدادی سامان بھی طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں پہنچادیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی اور زیریں علاقوں میں سیلاب آنے کی صورت میں رہائشیوں کو بلند مقامات کی جانب منتقل کرنے کے لیے ٹرک بھی تیار ہیں۔اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث فلپائن ہر سال اوسطاً 20 طوفانوں کا سامنا کرتا ہے جن میں سے پانچ شدید نوعیت کے ہوتے ہیں۔لیکن حالیہ برسوں میں ان طوفانوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جسے ماہرین 'گلوبل وارمنگ' کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔سنہ 2013ء میں 'کیٹگری 5' کے طوفان 'ہیان' کے باعث وسطی فلپائن میں آٹھ ہزار افراد ہلاک اور لاپتا ہوگئے تھے جب کہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو بے گھر ہونا پڑا تھا۔پیر 11 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان امارات میں انڈیا کی میزبانی کرے گا ،چیئر مین پی سی بی شہر یار خان ،متحدہ عرب امارات میں پاکستان انڈیا سیریز بحال ہو گی، دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی ازسرنو بحالی کا آغاز ہو گا ،سیریز ... مزید
-
اقبال سٹیڈیم میں آٹھ روزہ سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا،سخت سیکورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ،سرجوڑ کر بیٹھ گئی، شائقین ... مزید
-
اسلام آباد میں بلدیا تی الیکشن،حکمران جماعت میں دراڑیں پڑنے کا امکان ، وزیر اعظم کا رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے اعتماد میں لینے کا فیصلہ
-
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے حلف اٹھا لیا ، اپنی قیادت کے شانہ بشانہ صوبے بالخصوص جنوبی پنجاب میں لوگوں کی بھر پور خدمت کروں گا، رفیق رجوانہ، پارٹی ورکر ہماری جان ہیں ان کے بھروسے اور اعتماد کو ... مزید
-
نیب اور ایس ای سی پی کا کرپشن کے خاتمہ کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق،ایس ای سی پی کی جانب سے نیب کو 16 کیس ارسال
-
کوئٹہ،مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کے قافلے پر فائرنگ،مشیر خزانہ محفوظ رہے
-
دینی مدارس کی کردار کشی کرنیوالے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی،دینی مدارس علم کی شمعیں روشن کر رہے ہیں ان کی کردار کشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ،حنیف جالندھری ... مزید
-
پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو کے پاس ہے نہ آصف زرداری کے پاس،صفدر عباسی،شہید بھٹو اور شہید جمہوریت کے چاہنے کے دعویدارشہید بھٹو کے فلسفہ کو بھول چکے ہیں،پاکستان پیپلز ورکرز پارٹی کے قیام کا بنیادی ... مزید
-
سیکرٹری داخلہ شاہدخان کیخلاف پلاٹ سکینڈل کی نیب تحقیقات مکمل ،تحقیقاتی رپورٹ نیب کے ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں پیش کی جائے گی
-
ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے والا مطلوبہ دہشت گرد ہلاک کردیا گیا،ترجمان ایف سی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ،میٹرو بس میں سفر، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ کو تکمیل کے مرحلے میں دیکھ ... مزید
-
کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ داروں کیلئے خوشخبری ،وفاقی حکومت نے بینک کے انضمام کی اسکیم منظور کرلی ،کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ دار اب بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے کھاتہ دار ہیں ،مرکزی ... مزید
-
آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 70 ارب روپے اضافے کا فیصلہ
-
ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران با رش کی پیشنگوئی
-
یمن ،سعودی پیشکش پر باغی فوج کا بھی جوابی جنگ بندی کا اعلان،لقاعدہ یا اسکے حامیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں جواب دیا جائے گا، ترجمان باغی فوج کرنل شرف لقمان کا بیان
-
ملائشین فورسز سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد میں شامل ،یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیں گی
-
راجیہ سبھا میں اکثریت نہ ہونے کے باعث رام مندر کا بل پاس نہیں کراسکتے ، بی جے پی
-
فلپائن، سمندری طوفان”نول“ شمالی ساحل سے ٹکراگیا ، لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤ ں کے جھکڑ چلنے کا خطرہ
-
مصر : اخوانیوں کوسزائیں سنانے والے جج کے مکان پر حملہ
-
روس یوکرائن میں جنگ بندی کے لیے مدد کرے، جرمن چانسلر کا مطالبہ
-
بغداد میں بم دھماکے، کم از کم آٹھ افراد ہلاک
-
افغانستان ، طالبان نے بادغیس صوبے کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا
-
جرمن ریلوے کی تاریخ کی طویل ترین ہڑتال ختم
-
عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت سے چند روز میں آگاہ کردیا جائے گا،وزیر داخلہ،پونے دوسال میں کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا، نئی پالیسی کے تحت ایک سے تین سال کے اندر خود بخود نام لسٹ سے نکل جائے ... مزید
-
نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ:فلپائن، انڈونیشیاء ، ملائیشیا اور ہالینڈکے وفود اسلام آباد پہنچ گئے، وفود کی دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں، سانحہ نلتر کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا ، ہلاک سفیروں کی میتیں ... مزید
-
تحریک انصاف کا ایک اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ، کنٹینر کی تیزئین و آرائش کی ہدایت جاری ،تحریک کا آغازلاہورسے کیا جائیگا،این اے 122کافیصلہ حق میں آنے کی صورت میں احتجاجی تحریک کو ملک بھر میں ... مزید
-
صولت مرزاکی پھانسی میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ، 12مئی کو مچھ جیل میں تختہ دارپرلٹکادیاجائیگا،ذرائع
-
جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ 120 دن میں آنا چاہیے‘ کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا،شاہ محمود قریشی
-
وفاق ناروالو ڈشیڈنگ و دیگر حقوق پر غور نہ کیا تو پارلیمنٹ کے سامنے مستقل دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے،پرویز خٹک ، اپوزیشن سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتیں کل پارلیمنٹ ہاؤس ... مزید
-
اقتدار کی طوالت ، وزیراعظم کا گریڈ22 افسران اور ججز کو نوازنے کا منصوبہ ، اسلام آباد میں دو دو پلاٹ د ئیے جائیں گے،نوازشریف نے وزارت ہاؤسنگ کی سمری پر دستخط کردئیے ،ترجمان ہاؤسنگ کا اظہار لاعلمی ... مزید
-
ایل این جی گیس نہیں پیٹرول ہے‘ وزارت پیٹرولیم نے گیس کی نئی تعریف متعا رف کروادی ،اوگرا میں دم خم ہے تو نوٹس کیوں نہیں لیتا‘ ایل این جی گیس نہیں پیٹرول ہے‘ شاہد خاقان عباسی
-
نادرا نے این اے 122 کی رپورٹ معیاد کے مطابق جمع کرائی کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، وزیر داخلہ
-
حکومتی وزراء کو پی ٹی آئی فوبیا ہوگیا ، دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے، نادرا رپورٹ پر حکومتی وزراء کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں،بیان
-
وزارت اطلاعات و نشریات میں 18کروڑ 25 لاکھ سیکرٹ فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے ، آڈیٹر جنرل رپورٹ ،ذمہ داروں کا تعین کر کے غداری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں ، ایم کیو ایم
-
سانحہ نلتر بدقسمت ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا، آ رمی چیف کا سانحہ نلتر کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کرانے کا حکم
-
افغان دہشت گردوں کا پاکستانی علاقے چہارمنگ پر مارٹر گولوں سے حملہ، ایک شہری جاں بحق،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی حملہ آور فرار،سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر قبائلیوں کا احتجاج ، حکومت سے ... مزید
-
حرمین شریفین کے تحفظ کی ملک گیر تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے، حافظ سعید،اتحادی ممالک نے افغانستان میں شکست پر یمن کو سازشوں کی آماجگاہ بنا لیا ہے،مسلم امہ سرزمین حرمین شریفین کو نقصانات ... مزید
-
”را “کے جوایجنٹ ہیں ان پرکتے چھوڑے جائیں ،شیخ رشید،ذوالفقارمرزا زرداری کی جڑوں میں بیٹھ گیا ،نوازشریف کیخلاف گستاخی نہ کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
”ماڈل ایان علی کا بنا وٴ سنگھا ر“، عدالت میں پیشی پر جا نے کے لئے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے،میک اپ پر 45 ہزار روپے ، بوتیک کے سوٹ پر 52 ہزار روپے خرچ کئے،جیل کی زندگی اتنی بھی مشکل نہیں جتنی آج ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.