ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے والا مطلوبہ دہشت گرد ہلاک کردیا گیا،ترجمان ایف سی

پیر 11 مئی 2015 06:58

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) ترجمان ایف سی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیام شئی نالا میں گزشتہ شب گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے والا مطلوبہ دہشت گرد ہلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب بیام سئی نالا علاقے میں شدت پسندوں نے گیس پائپ لائنوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا ایف سی جوانوں نے علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوران آپریشن شدت پسندوں اور سکیورتی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مطلوبہ دہشت گرد ہلاک ہوا۔ جبکہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہوا ترجمان ایف سی نے مزید کہا کہ دہست گردی کے خاتمے کیلئے ملک کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور علاقے سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔