اقبال سٹیڈیم میں آٹھ روزہ سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا،سخت سیکورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ،سرجوڑ کر بیٹھ گئی، شائقین کرکٹ، ڈیوٹی پر متعین اہلکاروں و انتظامیہ کو محتاط رہنے کی

پیر 11 مئی 2015 06:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام اقبال سٹیڈیم میں آٹھ روزہ سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ آج پیر سے شروع ہو گا، سخت سیکورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔اس سلسلے میں سخت ترین سیکورٹی کے علاوہ اقبال سٹیڈیم میں سنٹرل کنٹرول روم بھی کام کرے گا جس میں متعلقہ تمام ایجنسیز کے نمائندے ڈیوٹی پرموجود ہوں گے۔

جبکہ اقبال سٹیڈیم کے ادرگرد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سیکورٹی امور کی نگرانی کی جائے گیپاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے آن لائن کوبتایا کہ ڈے اینڈ نائٹ سپرایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے 8 روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں سیالکوٹ اسٹالینز، پشاور پینتھرز، راولپنڈی ریمز اور ایبٹ آباد فالکنز جبکہ گروپ بی میں میں ملتان ٹائیگرز، لاہور لائنز، کراچی ڈولفنز اور فیصل آباد ولفز شامل ہیں اور پہلا میچ 5بجے شام شروع ہوا کرے گا سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 18مئی تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونورالامین مینگل نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پر سکون اور خوشگوار انداز میں انعقاد کے لئے تمام تر انتظامی وحفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں سخت ترین سیکورٹی کے علاوہ اقبال سٹیڈیم میں سنٹرل کنٹرول روم بھی کام کرے گا جس میں متعلقہ تمام ایجنسیز کے نمائندے ڈیوٹی پرموجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سیکورٹی امور کی نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے موبائل ہسپتال،ریسکیو1122کی سروسزکی میچز کے دوران موجودگی کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے زیر اہتمام ٹریفک پارکنگ کے لئے مخصوص جگہوں کو مشتہر کیا جائے۔انہوں نے سٹیڈیم کے اندرونی وبیرونی احاطہ میں معیاری صفائی کویقینی بنانے کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ضروری انتظامات کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں سمیت محکمہ سپورٹس کی طرف سے 100افراد پر مشتمل سپیشل فورس بھی ڈیوٹی دے گی ۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ملک کی آٹھ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونیوالے ٹورنامنٹ،جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام مایہ ناز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں،میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی ادارے سخت اقدامات اٹھانے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی جبکہ شائقین کرکٹ اور دیگر ڈیوٹی پر متعین اہلکاروں دیگر انتظامیہ کو محتاط رہنے کا کہہ دیا گیا،یہ اقدام اس لئے اٹھایا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں بھی ایک سکول کے گراؤنڈ میں فٹبال میچ کے دوران دہشتگردی کا واقعہ رونما ہوا تھا۔

آن لائن کو پاکستان کرکٹ کونسل کے میڈیا منیجر شکیل احمد نے بتایا کہ ہم نے اپنے تحفظات کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے تمام انتظامات مکمل کررکھے ہیں،اس کے باوجود کرکٹ کے شائقین اور ڈیوٹی پر متعین افراد کو بھی محتاط رہنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر کی 8کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کے کپتان مصباح الحق،وہاب ریاض،سعید اجمل،یونس خان،احمد شہزاد اور محمد حفیظ اور دیگر نامور کھلاڑی شامل ہیں۔دہشتگردی کی اس اطلاع کے بعد شائقین میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔یہ ٹورنامنٹ 18مئی تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری رہے گا،روزانہ کی بنیاد پر دو میچ ہوں گے،ایک شام 5بجے اور دوسرا رات9بجے کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :