بغداد میں بم دھماکے، کم از کم آٹھ افراد ہلاک

پیر 11 مئی 2015 07:03

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)عراقی دارالحکومت بغداد کے نواح میں ہونے والے بم دھماکوں کے دو مختلف واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار نے اتوار کے روز امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان میں سے ایک بم حملہ ترمیہ کے علاقے میں کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک جب کہ دیگر دس زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تاجی کی مارکیٹ کو بھی اتوار کے روز ایک کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ بغداد سے 12 کلومیٹر دور پیش آنے والے واقعے میں تین عاشم شہری ہلاک جب کہ آٹھ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :