ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران با رش کی پیشنگوئی

پیر 11 مئی 2015 06:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں(پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیر)میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔آج(اتوار) سے بدھ کے دوران اسلام آباد، پنجاب( ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور،راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور لاہور ڈویڑنز)، فاٹا،خیبر پختونخواہ( پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، بنوں ڈو یژ ن )،بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات،سبی اور نصیرآباد ڈویڑنز)،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مختلف اوقات میں تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔

آج رات سے منگل کے دوران سندھ(میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑنز) میں چند مقامات پر تیز/گردآلود ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم کی صورتحال غیر یقینی رہیگی۔اس دوران پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار گندم کی کٹائی/گہائی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم آج رات اور سوموار کے دن خیبر پختونخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن)، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن،اسلام آباد، فاٹا، شمالی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات ڈویڑن)، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز / گرد آلود ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روزکے دوران ریکارڈکی گئی بارش میں مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، کوئٹہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام،راولاکوٹ06،گڑھی دوپٹہ 04، بارخان 03، دروش 02، کوٹلی اور دیر میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سندھ، بلوچستان اور وسطی/جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سبی، شہید بینظیر آباد45، جیکب آباد، لاڑکانہ44، موہنجوداڑو، سکھر، رحیم یار خان، نور پورتھل، روہڑی، چھور، قصور اور پڈعیدن میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔