کوئٹہ،مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کے قافلے پر فائرنگ،مشیر خزانہ محفوظ رہے

پیر 11 مئی 2015 06:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)بلوچستان کے مشیرخزانہ میرخالدلانگو کے قافلے پرنامعلوم افراد کی فائرنگ تاہم مشیرخزانہ میرخالد لانگو قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے اطلاعات کے مطابق منگوچرکے علاقے خالق آبادمیں مشیرخزانہ میرخالد خان لانگوترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان کے کانوائے پرفائرنگ شروع کردی حملے میں مشیرخزانہ میرخالد خان لانگومحفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے مشیرخزانہ میرخالدلانگو پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں جوبھی ملوث پایاگیاان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی