سیکرٹری داخلہ شاہدخان کیخلاف پلاٹ سکینڈل کی نیب تحقیقات مکمل ،تحقیقاتی رپورٹ نیب کے ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں پیش کی جائے گی

پیر 11 مئی 2015 06:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہدخان کے خلاف چارکروڑمالیت کے پلاٹ سکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی نے مکمل کرلی ہیں ،یہ تحقیقاتی رپورٹ نیب کے ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شاہدخان پرالزام ہے کہ انہوں نے کہاکہ پولیس فاوٴنڈیشن میں شہداء پولیس اہلکاروں کے کوٹہ سے سستا پلاٹ حاصل کرکے دوسرے ہی روز4کروڑمیں فروخت کردیاتھا،نیب نے پولیس فاوٴنڈیشن سے پلاٹ کاریکارڈحاصل کرلیاتھاجبکہ پلاٹ خریدنے والے سے بھی بیان ریکارڈکیاہے ۔

خبر رساں ادارے کوذرائع نے بتایاکہ شاہدخان نے رجسٹری کراتے وقت پلاٹ کی قیمت انتہائی کم ظاہرکی تھی ،جس سے ٹیکس چوری کے ملزم بھی ٹھہرائے جاسکتے ہیں نیب نے ازخودنوٹس لیکرپلاٹ سکینڈل کی تحقیقات شروع کی تھیں

متعلقہ عنوان :